اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اقدامات کے خلاف پاکستانی عوام کے مظاہروں اور ہڑتالوں کے تناظر میں حکومت ہندوستان نے پاکستان میں مقیم اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اقدامات میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ہندوستان کی حکومت نے پاکستان میں مقیم اپنے سفارتی عملے سے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں اور اگر ممکن ہو تو کشمیر کی صورتحال میں بہتری آنے تک اپنے اہل خانہ کو ہندوستان واپس بھیج دیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستانی سفارت کاروں کے پچاس کے قریب بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے باوجود جھڑپیں اور مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعدد پچاس سے تجاوز کرگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲